پاکستانکھیل

چیمپیئنزٹرافی: کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو شکست دی

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 241 رنز بناکر بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 42.3 اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ میں بھارت نے پاکستان کوشکست دے دی ہے۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں 241 رنز بناکر بھارت کو 242 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 42.3 اوور میں 6 وکٹوں سے شکست دی۔اوپنر امام الحق اور بابراعظم نے 41 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابر اعظم 23 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے بعد ازاں 6 رنز کے اضافے کے بعد امام بھی رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 10 رنز بنائے۔تیسری وکٹ پر محمد رضوان اور سعود شکیل نے 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد رضوان 46 اور سعود شکیل 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، طیب طاہر صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سلمان علی آغا 19 ، شاہین آفریدی صفر اور نسیم شاہ 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، حارث روف 8 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 38 رنز بناسکے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3، ہاردک پانڈیا نے 2، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل اور ہرشیت رانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شبھمن گل نے کیا جبکہ اٹیک اوور شاہین شاہ آفریدی نے پھینکا۔شاہین شاہ آفریدی نے اننگ کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو کلین بولڈ کر کے 20 کے انفرادی جبکہ 31 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا۔بھارت نے ابتدائی دس اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 64 رنز بنائے، اس موقع پر شبھمن گل 35 اور کوہلی چھ رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔بعد ازاں ابرار احمد نے 17.3 اوور میں بھارتی بلے باز شبھمن گل کو 45 رنز پر کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجا، یوں بھارت کو 100 کے مجموعی اسکور پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button