انٹرٹینمنٹ
اداکاراحمد علی اکبراورماہم بتول رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے اداکاراحمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔احمد علی اکبر عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جو کافی سنجیدہ اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ احمد علی اکبر کی ماہم بتول سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی اب نہ صرف تصدیق ہوئی ہے بلکہ شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔یہ تصاویراحمدعلی اکبر کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئرکی گئی ہیں۔