پاکستان
اب طلبہ آکسفورڈ میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔بلاول بھٹوکی زیرنگرانی مفاہمتی یادداشت پردستخط

سندھ حکومت اور آکسفورڈ یونین کے درمیان شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔اس معاہدے کے تحت ضرورت مند اور ہنر مند طلباء آکسفورڈ میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آکسفورڈ یونین کے تحت آکسفورڈ یونی ورسٹی میں “شہید محترمہ بینظیر بھٹو میموریل لیکچر” کے سلسلے میں خطاب کیااور شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ ودیگرحکام اورایم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔