کھیل
کراچی اسٹیڈیم پورا بھرا ہوا تھا۔سپورٹ کرنے والے اتنے بڑے کراوڈکی توقع نہیں تھی۔رحمان اللہ گرباز

افریقا کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے افغان بلے بازرحمان اللہ گربازکا کہنا تھاکہ میچ سب کے سامنے ہے ہم سے کیا غلطیاں ہوئی ہیں، یہاں سے جو مثبت باتیں ہیں وہ لے کر آگے جائیں گے، منفی باتوں کو یہیں چھوڑ دیں گے۔رحمان اللہ گرباز کا کہناتھاکہ سب سے پہلے تو یہاں بڑی تعداد میں سپورٹ کرنے پر کراؤڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم اتنی بڑی تعداد میں کراؤڈ سپورٹ کی توقع نہیں کررہے تھے، ایسا محسوس ہوا کہ ہم اپنے گھر پر کھیل رہے ہیں، آج کراچی کا اسٹیڈیم پورا بھرا ہوا تھا اور ہمیں سپورٹ تھی، امید ہے ایک دن ہم اپنے ملک میں بھی کرکٹ کھیلیں گے۔